ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اکھلیش حکومت کے دوران ہوئے UPPSCکے تمام امتحانات پر یوگی کی ٹیڑھی نظر،سی بی آئی جانچ کی سفارش

اکھلیش حکومت کے دوران ہوئے UPPSCکے تمام امتحانات پر یوگی کی ٹیڑھی نظر،سی بی آئی جانچ کی سفارش

Wed, 02 Aug 2017 16:16:26    S.O. News Service

نئی دہلی یکم اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے اکھلیش حکومت کے دوران ہوئی یوپی کمیشن کے تمام امتحانات کی سی بی آئی جانچ کی سفارش کی ہے۔سال 2012سے 2017کے دوران ہوئے امتحانات کی جانچ پڑتال ضروری ہے۔یوگی آدتیہ ناتھ پہلے ہی اکھلیش حکومت کے دوران ہوئی بھرتی کی جانچ کی بات کہتے رہے ہیں۔وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ نے یہاں تک کہا تھا کہ گزشتہ پانچ سال میں ایک بھی بھرتی ایسی نہیں ہے جو متنازعہ نہ رہی ہو۔اکھلیش حکومت کے دوران کئی بار بھرتی کو لے کر سوال اٹھتے رہے ہیں۔اکھلیش حکومت پر مخصوص ذات کے لوگوں کو نوکری دینے کے الزام بھی لگتے رہے۔اس سے پہلے یوگی آدتیہ ناتھ اکھلیش یادو کے ڈریم پروجیکٹ لکھنؤ کے گومتی دریا فرنٹ میں ہوئے مبینہ گھوٹالے کی سی بی آئی جانچ کے لیے سفارش کرچکے ہیں۔


Share: